10 مئی 2014 - 13:37
یوکرین کے مسئلے میں یورپ نے امریکہ سے دھوکا کھایا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل حسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ یورپ والوں نے یوکرین کے معاملے میں امریکہ سے دھوکا کھایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسن فیروزآبادی نے کل تہران میں یوکرین کی صورتحال اور امریکہ اور یورپ کی جانب سے روس کے خلاف پابندیاں لگانے کی کوششوں کے ردعمل میں کہا کہ یورپ والوں نے یوکرین کے مسئلے میں بھی اور اقتصادی بحران کے مسئلے میں بھی امریکہ سے دھوکہ کھایا ہے۔ میجر جنرل حسن فیروزآبادی نے امریکہ اور یورپ کی روس مخالف پابندیوں کے سلسلے میں یورپ کو زیادہ نقصان اٹھانے والا قرار دیا اور کہا کہ یورپ کے بعض حکام امریکہ کے حلقہ بگوش ہیں۔ حسن فیروزآبادی نے مصر کی تازہ صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے مسلمان انقلابی ہیں اور وہ عرب ممالک کے لۓ مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیکن افسوس کہ وہ اپنے دشمنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲